ہالینڈ سفارتخانے کی سکیورٹی خدشات کی بنا پر بند ہونے کی تردید

November 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد میں ہالینڈ کے سفارتخانے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فی الوقت ویزے جاری کرنے کا عمل روک دیا گیا ہے، تاہم باقی تمام سفارتی اُمور معمول کے مطابق جاری ہیں۔ہالینڈ کے سفارتخانے نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر سفارتخانہ بند ہونے کی اطلاعات کی تردید کردی۔مطابق اس سے قبل پیر کو اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع ہالینڈ کے سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔