ضلع کونسل کے تحت جشن میلاد النبی ؐکے مختلف پروگرام ہونگے،سلمان مراد

November 17, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہےکہ علماء کرام آپس میں اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن میلادالنبیﷺ کے انتظامات کے حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علما ء کرام ، سیکوریٹی اداروں ،ضلعی انتظامیہ ودیگر متعلقہ محکموں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود و دیگر موجود تھے۔ سلمان مراد نے کہا کہ ضلع کونسل کےتحت جشن میلاد النبی ؐ کے مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔