جنید جمشید ایک عہد ساز شخصیت

November 25, 2018

مرتّب: محمد عدنان مرزا

صفحات: 333، قیمت: درج نہیں

ناشر: مکتبہ الایمان، کراچی

یہ مشہور نعت خواں، جنید جمشید پر لکھے گئے مضامین کا مجموعہ ہے، جو مختلف رسائل و جرائد میں شایع ہوئے۔ یہ کُل بہتّر مضامین ہیں، جن میں پہلا مضمون مولانا مفتی محمّد تقی عثمانی کا ہے اور دوسرا مولانا طارق جمیل کا۔ جنید جمشید کے بھائی اور بیٹوں کے بھی مضامین ہیں۔ مرتّب نے جنید جمشید سے محبّت اور عقیدت کے جذبے کے تحت ان مضامین کو مختلف روزناموں اور جرائد سے اکٹھا کیا، تاکہ جنید جمشید کے عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کی تسلّی کا سامان ہو سکے۔ کتاب کے آخر میں جنید جمشید کی پڑھی ہوئی نعتیں اور مناجات بھی شامل ہیں۔