طاہر داوڑ کے قتل کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کرائی جائے ، صدیق پراچہ

November 18, 2018

پشاور(سٹی رپورٹر) صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع پشاور محمد صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ حکومت طاہر داوڑ کے اغواءوقتل کی اعلی ٰ سطح پر تحقیقات کرائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے طا ہر داوڑ کی فاتحہ خوانی کےبعد میڈیا سے بات چیت میں کیا، صدیق پراچہ نے کہا کہ انتہائی حساس اور اہم ایشو پر وفاقی وزراء کے بیانات مایوس کن ہیں ، طاہر داوڑ کی شہادت حکومت اور ریاست کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔