وزیراعلیٰ مزید معاون خصوصی کیلئے سیاسی وقبائلی افراد کاانتخاب کریں، جان محمد لہڑی

November 18, 2018

کوئٹہ (پ ر)بی اے پی کے رہنما / بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر جان محمد لہڑی نے وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے چار معاون خصوصی مقرر کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قابل تحسین اقدام ہے وزیراعلیٰ نے 8 معاونین خصوصی مقرر کرنے کے مسودہ قانون کی منظوری لیکر سیاسی فہم و فراست کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزید 4 معاونین خصوصی لینے کے لئے سیاسی و قبائلی شخصیات کا انتخاب کریں جس سے پارٹی صوبے میں مزید مضبوط ہوگی ۔