جونیئر سینئر پین وحدت اور جی اوآر کالونی کی سالانہ مرمت کاکام شروع کیاجائے

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ممبر میٹروپولیٹین رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی میروائس کاکڑ عمر فاروق ایڈووکیٹ چچابشیر لیاقت علی درانی منظورسرپرہ غفار بادینی عبدالرحمن جاوید احمد کلیم اللہ طارق محمود برات خان ظہورکرد شریف کرد محمداکبر محمدیوسف محمدنسیم بہلول خان کاکڑعبداللہ کاکڑ نے چیف سیکرٹری سیکرٹری سی اینڈڈبلیو سیکرٹری فنانس اور تمام متعلقہ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ کوئٹہ شہر میںصوبائی حکومت کے زیرانتظام جونیئر سینئر پین وحدت کالونی بروری روڈ اور جی او آر کالونی میں سالانہ مرمت کاکام گزشتہ پندرہ سال سے نہیںہورہاہے چند ایک جو ذاتی طور سے خودکوشش سے تھوڑا بہت اپنے کواٹر میںکام کرانے کے سوا99فیصد کواٹرز میںکسی قسم کی مرمت اور رنگ وروغن کاکام نہیں ہورہا سیوریج لائنوںکی دیکھ بھال کے سرکاری قلی غائب ہیں سب کام بلدیاتی نمائندے یا ایم پی اے کرتے چلے آرہے ہیں۔