حکومت کے معاملات میں ذمہ دار سیاستدان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، رحیم کاکڑ

November 20, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر و ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ،عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ، چچا بشیر، لیاقت درانی،غفار بادینی،عبدالرحمن، کلیم اللہ، برات خان، طارق محمود، شریف کرد، ظہور کرد، منظور سرپرہ،جاوید احمد،محمد اکبر، محمد نسیم، محمد یوسف نے بیان میں کہا ہےکہ صوبائی حکومت میں آئے روز متضاد اور اختلافات کی خبریں صوبے میں مزید مشکلات پیدا کررہی ہیں بیان میں افسوس کا اظہار کیا گیا ہے کہ عوام نے جن لوگوں کو اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی میں بھیجا ہے وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر آئے روز مختلف طریقوں سے عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری، گیس، بجلی، پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی سوغات ہیں اور اس کے علاوہ اب ایک بار پھر حکومت کو پسند نا پسند کی نذر کیا جارہا ہے جو افسوسناک عمل ہے بیان میں ذمہ دار سیاستدانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سنجیدگی کامظاہرہ کریں۔