جوڈیشل کمیشن کی جسٹس سردار شمیم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانیکی سفارش

December 07, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج،مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان کو لاہور ہائی کورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کرنے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے ، جمعرات کے روز جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس /چیئرمین جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ،جسٹس میاں ثاقب نثار کی صدارت میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوا جس میں دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ،بعد ازاں فاضل کمیشن نے سینئر جج سردار شمیم کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کوجسٹس کوثر سلطانہ حسین، جسٹس ارشاد علی شاہ، جسٹس شمس الدین عباسی ، جسٹس امجد علی سہیتو،جسٹس عدنان اقبال چوھدری اور جسٹس آغا فیصل کو مستقل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے ججوں کی تقرری کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادیا ۔