با صلاحیت طلبا کی بھرپو رحوصلہ افزائی کرینگے،احسان کاکڑ

December 07, 2018

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی خضدار کے وائس چانسلر احسان کاکڑ نے کہا ہے کہ با صلاحیت طلبا کی بھرپو رحوصلہ افزائی کریں گے تعلیم کی بدولت ترقی کی منازل طے کی جا سکتی ہیں یہ باتیں انہوں نے انویشن کانفرنس میں انعامات حاصل کرنے والےطلباسے گفتگو کرتے ہوئے کہیں وی سی نے کہا کہ طلبا کی اس قسم کے ایونٹس میں شرکت کیلئے ہر ممکن مدد کی جائیگی جامعہ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا کیونکہ موجودہ دور تعلیم کا ہے اور تعلیم پر توجہ دینے والی اقوام ہی ترقی کرتی ہیں طلبا محنت و دلجمعی سے علم حاصل کریں کیونکہ آگے جا کر انہو ں نے ہی ملک کی با گ ڈور سنبھالنا ہے ۔