متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کے مختلف مواضع کو خالی کرنے کا نوٹس مسترد کر دیا

December 10, 2018

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) متاثرین اسلام آباد نے سی ڈی اے کی جانب سے مختلف موضع جات کو13دسمبر تک خالی کرنے کے نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک متاثرین کو50فیصد حقوق بھی سی ڈی اے نے ادا نہیں کئے۔ متاثرین نے آپریشن کو مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے احتجاج اور عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ گزشتہ روز متاثرین اسلام آباداور سیاسی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔ جس میں انجم عقیل خان ،ملک ابرار احمد، زبیر فاروق خان،جمشید مغل اور جمشید خان نے شرکت کی، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ حکومتی کمیٹی اور سی ڈی اے حکام سے ملاقات کرینگے۔ ایوارڈ پرعملدرآمد کئے بغیر علاقہ خالی کرنا ممکن نہیں ہوگا۔