جاپان کے ساتھ پاکستان کے قابل قدر دفاعی تعلقات ہیں، ڈیفنس اتاشی

December 13, 2018

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان کے ساتھ پاکستان کے قابل قدر دفاعی تعلقات ہیں جس میں جاپان اب پاکستان کو نہ صرف بری بلکہ بحری اور فضائی شعبے میں بھی تربیت فراہم کررہا ہے یہ بات جاپان میں پاکستان کے ڈیفتس اتاشی شیراز احمد خان نے جنگ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ جاپان کے ساتھ پا کستا ن کے بہترین تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک ماضی میں بحری قزاقوں سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کرتے رہے ہیں جبکہ موجودہ صورتحال میں جاپان جو پہلے بری افواج کے شعبے میں پاکستانی افسران کو محدود تعداد میں تر بیت فراہم کرتا رہا ہے۔