عمران خان آپ کی طرز سیاست نے مجھے ڈرادیا،مصطفیٰ کمال

December 14, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان آپ کی طرز سیاست نے مجھے ڈرادیاہے‘25جولائی سے قبل آپ ملک کی مقبول ترین شخصیت تھے لیکن آپ کے 100دن بعد سبزی فروش سے لیکر ملک کا بزنس مین تک بددعادے رہاہے ‘جوکام حکومتیں پانچ سال کے آخری مہینے میں کرتی ہیں آپ نے وہ کام پہلے سال تیسرے مہینے میںکردیئے‘حکومت نے بنایاکچھ نہیں لیکن توڑنے لگ گئے ہیں ‘ میئر کے پا س تعلیم‘صاف پانی ‘ادویات دینے کا اختیار نہیں لیکن توڑنے کا اختیار ہے کراچی اورحیدرآباد میں 70لاکھ افراد کم گننے گئے ‘یہ سندھ میں نسل کشی کے مترادف ہے ۔