ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری

December 14, 2018

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے رواں سال ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اورپاکستانی گلوکار علی ظفر بھی شامل ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس فہرست میں پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں اور اس اعتبار سے وہ فہرست میں شامل پاکستان کے پر کشش مردوں میں پہلے نمبر پر ہیںجبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ایشیا کے پرکشش مرد حضرات میں 48 ویں نمبر پر ہیں۔

علی ظفرنے اپنا نام فہرست میں شامل ہونے پرایسٹرن آئی میگزین کے ایڈیٹر اسجد نظیر اورتمام مداحوں کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کے لیے ووٹ کیا۔


اس فہرست میں جنوبی کوریا کے نامور پوپ بینڈ بی ٹی ایس نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور اس گروپ کے تمام ممبرز ایشیا کے 50 پر کشش مردوں میں سب سے زیادہ پُرکشش مرد قرار پائے ہیں۔


فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی ٹی وی اداکار ویوان دسینا شامل ہیں۔

بالی و و د اداکارشاہد کپور ایشیا کے تیسرے پرکشش مرد بننے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارزین ملک ایشیا کے 50 پرکشش مردوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر شامل ہیں۔

ناموربالی ووڈ اداکار ہریتھیک روشن بھی ایشیا کے پُرکشش مردوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ان کا نمبر پانچواں ہے۔

بھارتی ٹی وی اداکار محسن خان چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی ٹی وی کے ایک اوراداکارگرمیت چوہدری بھی رواں سال ایشیا کے پرکشش مردوں میں شامل ہوگئے ہیں ان کا نمبر ساتواں ہے۔

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر آٹھویں نمبر پر ہیں۔