راحت فتح علی خان کی آواز میں فلم ’سمبا‘ کا گانا ریلیز

December 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

رنویر سنگھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ میںراحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔

’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ کا ریمکس گیت 3 منٹ 35 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں گلوکار راحت فتح خان نے اپنی سُریلی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم کا پہلا گانا ’آنکھ مارے‘ ری میک کرکے پیش کیا گیا تاہم اب ایک بار پھر راحت کی آواز میں ماضی کا شہرت یافتہ گانا ’تیرے بن نہیں لگدا دل میرا‘ اس فلم میں شامل کیا گیا ہے۔


گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 3 منٹ 35 سیکنڈ کے گانے کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 33 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔


یاد رہے کہ یہ گانا شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کا مقبول گیت ہے جس کا فلم میں ریمکس بنا کر پیش کیا ہے۔

کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے روہٹ شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی اداکارہ سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور سارہ علی نے روہت شیٹھی کے ساتھ پہلی مرتبہ فلم ’سمبا‘ میں کام کیا ہے۔

فلم 28 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔