• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی نئی فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر جاری


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی دپیکا کے ساتھ شادی کی تقاریب کے بعد اب ان کی نئی آنے والی فلم ’سمبا‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

اداکار رنویر سنگھ اپنے مداحوں کو اب پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے، روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

فلم ’سمبا‘کاتقریباً 3 منٹ کا ٹریلر ایکشن سے بھرپور ہے جس میں کامیڈی کا تڑکا بھی شامل کیا گیا ہے۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں ماہ 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’سمبا ‘ میں رنویر سنگھ کے مد مقابل سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان ڈیبیو کر رہی ہیں۔

تازہ ترین