• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان جو اپنے استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے بھی ہیں اپنے استاد کو دنیا بھر میں قوالی کنسرٹ کے ذریعے خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ،امریکی ریاست ٹیکساس کے شہروں ڈیلس اور آسٹن میں بھی ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمنٹ کے تحت ہونے والا قوالی کنسرٹ میں بھی انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکا میں ان کے یہ کنسرٹ اتنہائی کامیاب رہےجس میں نہ صرف ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کنسرٹ سننے کیلئے آئی بلکہ یہاں ایسے چہرے بھی دکھائی دیئے جوصرف اور صرف مذہبی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں، ڈیلس کا ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور استاد راحت فتح علی خان کی آواز کا جادو جگا تو ہال پر سکوت طاری ہوگیا۔

راحت فتح علی خان نے سال 2018 کو ’قوالی کے سال کے بطور پر سیلیبریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے شرکا ء پرفارمنس سے بہت محضوض ہوئے، راحت نے اس موقع پر اپنےاُستاد کی صدابہار قوالیوں اور غزلوں اور گیتوں کو گا کر انکی یادوں کو تازہ اور زندہ کردیا، “انکِھیاں اُڈیکدیاں” اور “دمُ مست قلندر” نے تو لوگوں کو بے خود کردیا۔

اس موقع پر حبا انٹرٹینمنٹ کے سی ای او ناصر صدیقی نے ڈیلس کی عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے جنہوںنے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے شو کے بعد اس قوالی کنسرٹ کو بھی کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ حبا انٹرٹینمنٹ گذشتہ بیس سالوں سے ڈیلس کے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کررہی ہے اور آئندہ بھی ہم مزید کنسرٹ اور شوز ڈیلس کی عوام کی خدمت میں پیش کرتے رہیں گے۔

استاد راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ 100 سے زائد کنسرٹس دنیا بھر میں منعقد کرکے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو اس کے ذریعہ خراج تحسین پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ شو امریکا، کینیڈا، یوکے، متحدہ عرب عمارات، بحرین، عمان، سعودی عربیہ، قطر، ترکی، مراکش، جنوبی افریقا، کینیا، نیپال، بنگلہ دیش اور پاکستان میں منعقد کیے جارہے ہیں اور اس وقت وہ امریکا اور کینیڈا میں یہ قوالی کنسرٹ منعقد کررہے ہیں ۔

راحت فتح کے پروگرام پروموٹر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہم 2018 کو ’قوالی کے سال کے طور پر منا رہے ہیں اور ہمارا مشن ہے کہ صوفیوں کی قوالی کو دوبارہ لوگوں کے زندگیوں میں واپس لایا جائے اور یہ قوالی کنسرٹ اس سلسلہ کی ہی کڑی ہیں۔ شو کے دیگر پرموٹرز جس میں فن ایشیا کے سی ای او سیم ٹھکر اور دیگر شامل تھے انہوں نے بھی شرکاء سے اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین