• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کی ایکشن فلم ’سمبا‘ کاپہلا گانا ریلیز


بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی نئی فلم’ 'سمبا‘کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

رنویر سنگھ اور سارہ علی خان پر فلمایا گیا آنکھ مارے نامی یہ گانا 1996میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے میرے سپنے کے گانے آنکھ مارے او لڑکا آنکھ مارے کا ری میک ہے جسے نیہا ککر، میکا سنگھ اور کمار سانو کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

گانے کے لیرکس شبیر احمد نے ترتیب دیئے ہیں۔

روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ اور سارہ علی خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں ماہ 28دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔

فلم میں بالی ووڈ اداکار اجے دیگون بھی مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔

تازہ ترین