بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

December 19, 2018

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست گزار وکیل کا مؤقف ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے بسنت جیسے خونی کھیل کی اجازت دے رہی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت منانے کا اقدام صفدر شاہین پیرزادہ ایڈوکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا جس کی وجہ سے اس پر پابندی لگائی گئی تھی ،ایسی تفریح جوانسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے،اس کی اجازت دینا خلاف آئین ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی وجہ سے ماضی میں اربوں روپے کی قومی املاک کا نقصان ہوا، استدعا ہے کہ عدالت حکومت کی جانب سے بسنت کی اجازت دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔