شعیب اختر کوہلی کی حمایت میں بول پڑے

December 21, 2018

پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں تلخ کلامی کے بعد سے دوسرے کھلاڑیوں کی جانب سے کوہلی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایسے میں پاکستانی لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کپتان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر سے پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ ویرات کوہلی جدید عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ، کوہلی کے رویے پرتبصرہ کرنے والوں کو تھوڑی گنجائش نکالنی چاہئے۔‘


انہوں نے کہا کہ ’کھیل کے میدان میں جارحانہ رویہ کرکٹ کا حصہ ہوتا ہے، خاص طور سے جب میچ آسٹریلیا یا نیو زی لینڈ کے ساتھ ہو ۔‘

واضح رہے حال ہی میں بھارت کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے ویرات کوہلی کو ’بدترین رویے والا کھلاڑی‘ قرار دیا تھا۔

بعد ازاں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے بھی کوہلی کو بے ادب اور بے وقوف قرار دے دیا۔