کوہستان میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کا قتل

December 22, 2018

ہزارہ ڈیویژن کے ضلع کوہستان میں واقع اپر کوہستان کے علاقے چیچنگ میں ایک ملزم نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔

ڈی پی او کوہستان کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں دوخواتین بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں جبکہ اس قتل کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے نامزد ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔