ڈیل اسٹین زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقی بولر

December 26, 2018

جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سینچورین میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا،ان سے پہلے جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میں 421 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیل اسٹین سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ سر ی لنکا کے مرلی دھرن کا ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میں 800 شکار کیے ہیں ۔

اس فہرست میں پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔