عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا ایم ڈی بنا دیا گیا ، امجد لطیف ملا زمت سے بھی ریٹائرڈ

January 11, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مینجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف کا استعفیٰ منظور کر کے عامر طفیل کو نیا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے ، نئے ایم ڈی کمپنی میں سب سےسینئر افسر ہیں ، وہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں اور سرکاری و نجی شعبہ میں 27سالہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں،وہ 2004میں بطور جنرل منیجر فنانس سوئی ناردرن میں آئے اور کمپنی میں ایڈمن، سٹور، پرو کیورمنٹ، لیگل، بلنگ ، اکائونٹس اور فنانس شعبوں کے سربراہ رہے ہیں۔ امجد لطیف اپنے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے بعد ملازمت سے بھی ریٹائرڈ ہو گئے۔