میگھن مارکل اپریل میں خوشخبری دیں گی

January 15, 2019

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل نے یہاں اس سال بچے کی پیدائش متوقع ہے، اس حوالے سے انہوں نےمزید بتایا کہ اُن کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش اپریل میں ہوگی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی محل سے جب میگھن کےحاملہ ہونے کا اعلان کیا گیاتھا تو ساتھ ہی یہ بھی بتادیاگیا تھا کہ ننھا مہمان 2019 میں موسم بہار میں آئے گا مگر اب لوگ بچے کی پیدائش کی ممکنہ تاریخ معلوم کرنے کے لیے بے چین ہو رہے ہیں۔

اسی لیےمیگھن مارکل نے مداحوں کی بے صبری دور کرتے ہوئے بتادیا کہ اُن کے پہلے بچے کی پیدائش رواں سال اپریل میں ہوگی۔

میگھن مارکل نے اپنے حمل سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئےکہا کہ وہ 6 ماہ کی حاملہ ہیںاور اس سال اپریل کے آخر میں وہ سب کو اولاد کی خوشخبری سنائیں گی۔


واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر میں کنسنگٹن پیلس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ جاری کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’ڈیوک اورڈچس آف سسکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچس آف سسکس کے یہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔‘

پرنس ہیری اور میگن مارکل پچھلے سال19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔