• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شاہی خاندان کے نئے رکن کی آمد کا سب کو انتظار ہے۔ایسے میں ڈچز آف سسیکس میگھن نے اس طرف ایک اشارہ تو کر ہی دیا۔

شاہی محل سے جب میگھن کےحاملہ ہونے کا اعلان کیا گیا تو ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ننھا مہمان 2019 میں موسم بہار میں آئے گا مگر اب لوگ بچے کی پیدائش کی ممکنہ تاریخ معلوم کرنے کے لئے بے چین ہو گئے۔

کرسمس کے موقع پر’سالانہ واک‘ پر شاہی خاندان اکٹھا ہو ا تو اس بڑی خبر کے بارے میں لوگوں نے سوال کیا ۔ میگھن نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بچے کی پیدائش بہت جلد ہونے والی ہے‘۔

وہاں موجود ایک فوٹو گرافر اینول نے اس یاد گار لمحےکو کیمرے میں قید کیا اور اپنے اور میگھن کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

فوٹو گرافر نے میگھن سے کی گئی گفتگو کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میگھن نے مجھ سے کہا کہ’ بہت کم وقت رہ گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شاید یہ خوشخبری فروری میں ملے۔

تازہ ترین