تلورکے شکارکیلئے عرب شہزادوں کی پاکستان آمد جاری

January 16, 2019

چاغی(اے پی پی‘جنگ نیوز) تلورکے شکار کیلئے عرب شہزادوں کی پاکستان آمد جاری ‘سعودی صوبے تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود تلور کا شکار کھیلنے چاغی پہنچ گئے‘ان کی آمد پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ بدھ کو جب وہ اپنے خصوصی طیارے میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچے تو پہلے سے وہاں موجود وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، صوبائی وزیر خزانہ میر عارف حسنی،صوبائی وزیر اطلاعات ظہور بلیدی، سینیٹر انوار الحق کاکڑ سمیت مقامی سیاسی و قبائلی رہنماؤں اور سول و عسکری حکام نے ان کا استقبال کیا۔