’’یونین کونسلز مسیحی افراد کی شادیاں رجسٹرڈ کریں‘‘

January 16, 2019

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسیحی افراد کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حکم دیا ہے کہ یونین کونسلز قانون کے مطابق مسیحی افراد کی شادیاں رجسٹرڈ کریں۔

سپریم کورٹ کا اپنے حکم میں مزید کہنا ہے کہ نادرا قانون کے مطابق مسیحی افراد کو میرج رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے۔

سپریم کورٹ نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ حکومت پنجاب مسیحی افراد کی شادیوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانونی اقدامات کرے۔