’’ہمارے طریقے سے پاکستانی معاشی ڈیٹا شفاف ہو گا‘‘

January 16, 2019

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنایا ہے، اس سے پاکستان میں معاشی ڈیٹا مزید شفاف ہوسکے گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ درست معاشی ڈیٹا سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، یہ درست معاشی ڈیٹا لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم کر سکتا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے طریقہ کار کو اپنانا پاکستان کا اہم سنگ میل ہے، درست ڈیٹا سے پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی میں مدد ملے گی۔

آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ درست معاشی ڈیٹا سے اسٹیٹ بینک، وزارت خزانہ اور ادارہ شماریات کے درمیان رابطہ بہتر ہوگا۔