’’اپوزیشن قائدین پیسے بچانے کے معاملے پر ایک ہیں‘‘

January 16, 2019

اپوزیشن کے اتحاد پر حکومت کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن قائدین پیسے بچانے کے معاملے پر ایک ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک نےحدیبیہ بنائی دوسرے نے اومنی،دونوں پارٹیز کا ایجنڈا اور کرپشن ماڈل ایک جیسا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست میں فرق نہیں، دونوں ایک ہی سکےکے دو رخ ہیں اور دونوں ہی کی سیاسی اننگز ختم ہو چکی ہیں۔