اسکردو، بلتستان ڈویژن میں 24 گھنٹوں سے برفباری جاری

January 17, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسکردو سمیت بلتستان ڈویژن کے دیگر اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے برف باری جاری ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے، سٹرکیں سنسان ہیں اور بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

برف باری کے باعث علاقے میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اندرون شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے لئے ٹریفک مکمل طور پر معطل ہونے سے تمام بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔

شہر میں سٹرکیں سنسان اور کاروباری مراکز ویران ہوکر رہ گئے ہیں بلتستان ڈویژن کے تمام اضلاع میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آئندہ ایک دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکردو شہر اور مضافاتی علاقوں میں 6 انچ سے زائد جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ڈیڑھ سے دو فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔