کوئٹہ:ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت دو افراد گرفتار

January 19, 2019

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ نصیب اللہ اور اس کے ساتھی محمد صادق کو گرفتار کرلیا ملزمان قلعہ عبد اللہ لیویز اور سٹی پولیس کوئٹہ کو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور گاڑیاں چھیننے کے مقدمات میں مطلوب تھے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا سات روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔