نئی دہلی کے بینک میں بندر میاں کی دبنگ انٹری

January 22, 2019

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف بینک میں گھس گیا بلکہ ملازم کو ڈرا کر خوب داد گیری دکھائی۔

جی ہاں، یہ دلچسپ واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک بینک میں پیش آیا جب شرارتی بندر بینک میں گھسا اور ایک ملازم کے کندھوں پر چڑھ کر بیٹھ گیا جیسے اسے یرغمال بنا کر بینک لوٹنا چاہتا ہو ۔

یوں بندر کے اچانک حملے سے کچھ ملازین جہاں بیحد خوفزدی ہوگئے وہیں کچھ اس منظر سے بیحد محظوظ بھی ہوئے اور یہ مناظر کیمرے میں قید کرنے لگے۔ دوری جانب بندر میاں نے بھی خوب دادی گیری دکھا کر کسی کو نقصان پہنچائے بغیر بینک سے باہر نکل گیا۔