پشاور ہائیکورٹ: خلیج اور عرب ممالک کو جانوروں کی برآمدات پر پابندی

January 23, 2019

پشاور ہائیکورٹ نے خلیج اور عرب ممالک کو جانوروں کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ نے جانوروں کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کیلئے دائر رٹ درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں وزارت خارجہ، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، ایف بی آر اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے ملکی مارکیٹس میں جانوروں کی کمی کے پیش نظر سال 2013ء میں اس کی برآمدات پر پابندی عائد کی تھی۔