دہشتگردی کا لیبل اتاریں ورنہ ہمیں بھی شوٹ کر دیں ،والدہ ذیشان

January 23, 2019

لاہور (فاخرہ تحریم ) سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے ذیشان کی والدہ اور اہلیہ نے کہا ہے اس محلے اور اس گھر میں 25سال سے رہ رہے ہیں ۔بغیر کسی تحقیق اور صفائی کا موقع دئیے بغیرذیشان کو مار کر اْسے دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔دہشت گر د کا جو لیبل ہم پر لگایا گیا ہے حکومت ہمیں انصاف دلائے اور اس الزام کو ختم کرے ۔ اگر سی ٹی ڈی والوں کو ذیشان سے خطرہ تھا اور اس کو گرفتار کرنے کی بجائے اس کو گولیاں ماری گئیں تو پھر ہم سے بھی خطرہ محسوس ہو رہا ہو گا ہمیں بھی شوٹ کر دیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کی والدہ نے کہا کہ میں نے اپنے دونوں بیٹوں کو بہت محنت سے پڑھایا ۔