لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند

January 25, 2019

لاہورسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا، دھند کے باعث ملتان خانیوال موٹروے بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق لاہور شہر ،ٹھوکر نیاز بیگ ،پتوکی،ساہیوال، چیچہ وطنی، بورے ولا،میاں چنوں اور خانیوال شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

بستی ملوک ،لودھراں اور بہاولپورتک حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ کسی بھی قسم کی مشکل پیش آئے تو موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 اور ہم سفر ایپ سے معلومات حاصل کریں۔