خواتین ٹی 20، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

February 01, 2019

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیزویمن ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کا آغاز ہوگیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کپتان میریسا اگولیرانے ٹاس جیت کر پہلےکربیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جس کے تعاقب میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم 89 رنز پرڈھیر ہوگئی اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ71 رنز سے ہار گئی۔