صومالیہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دبئی کی کمپنی کا عہدیدار ہلاک

February 05, 2019

صومالیہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دبئی کی کمپنی کے عہدیدار کو ہلاک کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صومالیہ کے خودمختار صوبہ پونٹ لینڈ میں پیش آیا جہاں ماہی گیروں کے بھیس میں 2حملہ آوروں نے پی اینڈ او پورٹس کے ملازمین پر اندھادھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کمپنی کا عہدیدار مالطا کا شہری پاؤل انتونی فروموسا موقع پر ہلاک اور اس کے ساتھ 3ملازم شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک دوسرا گرفتار کرلیا گیا۔ اس دوران صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم تحریک الشباب نے حملےکی ذمہ داری قبول کرلی۔