وزیرخارجہ دورۂ برطانیہ کے بعد وطن پہنچ گئے

February 09, 2019

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانیہ کا دورہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورۂ برطانیہ کامیاب رہا، جس کے دوران کشمیر یوں کے لیے بھرپور انداز میں آوازاٹھائی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماؤں نے اختلافات بھلا کر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی۔