گھوٹکی : بجلی چوروں اور بقایا جات کی وصولی کیلئے سیپکو کا آپریشن

February 10, 2019

گھوٹکی(نامہ نگار) ایکسین سیپکو ارشاد علی بلوچ، ایس ڈی او نثار چاچڑ، ولی محمد ابڑو، قدیرچاچڑ، عاشق منگی، نصیب میمن اور دیگر کی قیادت میں سیپکو عملے نے محلہ رحمو والی میں آپریشن کرکے سیکڑوں غیرقانونی کنڈا کنکشن کاٹ دئیے جبکہ لاکھوں روپوں بقایاجات کی وصولی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ایکسین ارشاد علی بلوچ کا کہنا تھاکہ بجلی چوری کی روک تھام اور بقایا جات کی وصولی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو برادشت نہیں کیا جائیگا۔