علیم خان کے ریمانڈ میں 10 دن کی توسیع

February 15, 2019

پی ٹی آئی رہنماو سابق سینئر وزیر علیم خان کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کردی گئی۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ علیم خان نے 900 کنال زمین خریدی مگر ابھی تک نہیں بتایا کہ کیسے خریدی۔

علیم خان نے کہا کہ ان پر آج تک کرپشن کا ایک الزام نہیں لگا،پاناما لیکس میں بھی ان کا نام شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد رئیل اسٹیٹ کا کاروبارکرتےتھے ،ہماری 35 کمپنیوں میں سے صرف دو کمپنیاں کام کر رہی ہیں