شہباز کی رہائی پر حکومت کس سے ناراض ؟؟ خصوصی ”جرگہ“ آج ”جیونیوز“ پر دیکھیں

February 16, 2019

کراچی (جنگ نیوز) کیاحکومت نے دوسو ارب کی بجائے دوسوعرب واپس لانے کا وعدہ کیا تھا، میاں شہباز شریف کی رہائی پر حکومت کس سے ناراض ہے، سوشل میڈیا کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤ ن کا اصل ہدف کون ہے، کیا فیاض الحسن کے بعد فواد چوہدری بھی جادو کا شکار ہوگئے ہیں۔ اِن تمام موضوعات پر ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ کا خصوصی شو ناظرین رات10 بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔