ہارون ہاشمی پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر مقرر

February 16, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے ہارون کمال ہاشمی کو راولپنڈی ڈویژن کا صدر مقرر کر دیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشدداد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قبل ازیں ہارون کمال ہاشمی شمالی پنجاب ریجن میں سینئر نائب صدر اور راولپنڈی کے ضلعی صدر کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔