ارشاد رانجھانی کیس: رحیم شاہ، انسپکٹرعامر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

February 16, 2019

ملیر کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں گرفتار کیے گئے رحیم شاہ اورانسپکٹرعامرریاض کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کی۔

عدالت نے ملزم رحیم شاہ اورانسپکٹرعامرریاض کے جسمانی ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کر دی ہے۔

ملیر کی عدالت نے ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج کے پاس پیش کرنے کی ہدایت بھی ہے۔