سی ایس ایس کا امتحان کل 18 فروری کو ایف پی ایس سی پروگرام کے مطابق ہو گا، سیکرٹری ڈاکٹر اقبال

February 17, 2019

اسلام آباد (حنیف خالد) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 18 فروری پیر کو عام تعطیل کے اعلان کے باوجود اسلام آباد کے تمام مراکز میں ملک بھر کے امتحانی مراکز کی طرح سی ایس ایس کے پیپر کو ہونگے۔ ایف پی ایس سی کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال سے جب جنگ نے دریافت کیا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے سعودی کرائون پرنس کے دورے کی بنا پر پیر 18 فروری کو قومی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے تو اسلام آبادمیں اس روز سی ایس ایس کے جو پیپر ہونا تھے کیا وہ موخر ہو جائینگے اس پر ڈاکٹر محمد اقبال سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کہا ہرگز نہیں پیر 18 فروری کو سی ایس ایس کے جو ٹیسٹ ہونے والے ہیں وہ اسلام آباد کے امتحانی مراکز میں اسی روز اور اسی وقت لئے جائینگے۔