کراچی:ڈالمیا میں مبینہ خزانے کی تلاش، 10 گرفتار

February 19, 2019

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں خزانے کی تلاش میں ایک گھر کے صحن کی کھدانی گہری کھدائی کرنے پر پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق پیرنی کے حکم پر مرید نے مبینہ خزانے کی تلاش کےلئے گھر کا 25 فٹ صحن کھود ڈالا ۔

ڈالمیا کے علاقے میں گھر میں مشکوک کھدائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،جس نے موقع پر پہنچ کر پیرنی،مرید اور کھدائی کرنے والے 8 مزدوروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

حراست میں لی گئی پیرنی نےپولیس کو اپنے بیان میں بتایاکہ خزانہ 400 سال پرانا ہے، اس کا علم اسے ایک جن نے دیا ہے۔

پولیس کے مطابق کھدائی کی جگہ کے قریب حساس اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔