فواد چوہدری کا نریندر مودی کو مشورہ

February 20, 2019

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان مخالفت میں نہیں بلکہ اپنی کارکردگی پر انتخاب لڑیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا، اگر بھارت مذاکرات کی میز پر آنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے،آج بھارت عالمی دنیا میں تنہا رہ گیا ہے،دنیا نئی دہلی کے موقف کو تسلیم نہیں کر رہی۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی کارکردگی پر عام انتخابات میں جانا چاہیے پاکستان مخالفت میں نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت جارحیت دکھاتا ہے تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہنی ہوئیں،پاکستان کے عوام ملک، حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بھارت بھر میں کشمیریوں کو جس طرح نشانہ بنایاجارہا ہے اس پر پاکستان کو تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت انسانی حقوق کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج نیب نے آغا سراج درانی کو گرفتار کیا ہے، اس سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے احتساب کا عمل آزادانہ جاری رہنا چاہیے۔