منشیات کیس کے ایک ملزم کو قید اور جرمانہ، دوسرا بری

February 21, 2019

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے جرم میں ایک ملزم کو سزا دوسرے کیس کے ملزم کو بری کر دیا، سزا پانے والے ملزم دائود الرحمان کو اے این ایف نے دو کلو ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے پر ایئرپرٹ سے گرفتار کیا تھا ۔ عدالت نے ملزم کو اڑھائی سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ساڑھے سات ماہ مزید قید ہوگی۔ کارگو کے ذریعے اڑھائی کلو ہیروئن بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں ملوث ملزم سلمان شاہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا زیب خان ایڈووکیٹ نے ملزم کی طرف سے دلائل دیئے۔