’میں بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں، ڈرتا نہیں‘

February 21, 2019

آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتاراسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہےکہ میں جیالا ہوں شہید بے نظیر بھٹو کا سپاہی ہوں ڈرتا نہیں۔

گزشتہ روز گرفتار کئے گئے آغا سراج درانی کی آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیشی تھی ، عدالت نے ان کو یکم مارچ تک نیب کے حوالے کر دیا ۔

انہوں نے احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مجھے پتہ ہی نہیں کہ مجھ پر کیا الزامات ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے نیب کی طرف سےکھبی نوٹس نہیں ملا،یہ جھوٹ ہے کہ میں کسی انکوائری میں تعاون نہیں کررہا۔

آغا سراج درانی ے کہا کہ ان کے گھرمیں بچوں کوبند کرکے 6 گھنٹے تک کارروائی کی گئی۔گھر کی بے حرمتی کی گئی،نہیں پتا کہ یہ کیا ڈرامہ تھا۔