پاک بحریہ نے سیلابی ریلے میں پھنسے 42افراد کوبچالیا

February 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پاک بحریہ نےبلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کامیاب ریسکیو آپریشن کرکے سیلابی ریلے میں پھنسے 42افراد کو بحفاظت نکال لیاہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے لسبیلہ کے علاقے اُتھل میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلہ آیا،جس میں خواتین اور بچے سمیت 42افرادپھنس گئے۔

لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ کی درخواست پرپاک بحریہ نے ریسکیو آپریشنسر انجام دیا اورلوگوں کومحفوظ مقامات پر پہنچادیا۔