سعودی ولی عہد کا دورہ چین، 28 بلین ڈالر کے 35 سمجھوتے

February 23, 2019

بیجنگ ( جنگ نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے دورہ چین کے دوران 35 اقتصادی سمجھوتوں کو حتمی شکل دے دی۔ اٹھائیس بلین ڈالر مالیت کے ان معاہدوں کے تحت ریاض حکومت چین میں سرمایہ کاری کرے گی۔ جمعہ بائیس فروری کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات میں محمد بن سلمان نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ سعودی ولی عہد اپنے ایشیا ئی ممالک کے دوروں کے دوران چین سے پہلے پاکستان اور بھارت بھی گئے تھے۔