جرمنی میں مختلف رہنمائوں سے چینی مشیر کی ملاقاتیں

February 24, 2019

برلن (آئی این پی/شِنہوا) چین کے سینئر سیاسی مشیر گائو ین لانگ نے اپنے تین روزہ دورہ جرمنی کے دوران جرمنی کے مختلف رہنمائوں ملاقاتیں کیں ان میں جرمن، بن دستیگ کے نائب صدر تھامس، جرمن چین پارلیمانی فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین ڈیگ مار اور فریڈرچ ایبرٹ فائونڈیشن کے چیئرمین کرٹ بیک شامل ہیں۔ انہوں نے ایک سیمینار میں بھی شرکت کی جو کوربر فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہوا جرمن رہنمائوں نے گذشتہ40سال کے دوران چینی اصلاحات اور چینی کامیابیوں کی تعریف کی اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی حمایت کی۔ انہوں نے بین الاقوامی معاملات پر چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔